خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان نائب صدر نے سیاسی حریف کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا

کابل: (ملت+اے پی پی) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں افغان نائب صدر عبدالرشید دوستم پر الزام عائد کیا ہے کہ شمالی افغانستان میں منعقد ہوئے کھیلوں کے ایک ٹورنامنٹ کے دوران انہوں نے اپنے حریف گروہ کے ایک رکن کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اخبار کے مطابق افغانستان کے قومی کھیل بزکشی کے ایک ٹورنامنٹ کے دوران یہ واقعہ جمعہ کے دن ہوا۔ جس شخص کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا ہے، وہ دوستم کا سیاسی حریف تھا۔ امریکی اخبار نے اس واقعے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔