خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ کا ٹویٹراکاؤنٹ ہیک

کابل:(اے پی پی) افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔ ہیکرز نے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا اور ان کی تصویر کو تبدیل کرکے ایک ٹویٹ بھی اپ لوڈ کردی ۔ چیف ایگزیکٹیو کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز نے عبداللہ عبداللہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد لکھا ہے کہ ’’میں پُرامن غلامی پر خطرناک آزادی کو ترجیح دیتا ہوں ‘‘۔ اتوار تک چیف ایگزیکٹیو کا اکاؤنٹ بحال تھا تاہم اس پر ہیکرز کے پیغامات اور تصویر کو نہیں ہٹایا گیا تھا۔