خبرنامہ انٹرنیشنل

اقتصادی پابندی ہٹنے کے بعد ایران نے تیل کی برآمد دگنی کردی

تہران:(اے پی پی)اقتصادی پابندیاں ہٹنے کے بعد ایران نے تیل کی برآمد دگنی کردی، سعودی حکام نے خام تیل کی پیداوار کم کرنے یا اسے منجمد کرنے سے انکار کردیا۔ ایران کے وزیر پیٹرولیم کے مطابق ا قتصادی پابندیوں کے باعث تیل کی برآمد بند تھی، تاہم پابندیاں ہٹنے کے بعد ایران نے تیل کی برآمد کو دگنا کردیا ہے۔ ایران اب یومیہ بیس لاکھ بیرل سے زیادہ تیل اور گیس برآمد کررہا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے بھی تیل کی پیداوار کم کرنے یا اسے منجمد کرنے سے انکار کردیا، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک ایران اور دیگر ممالک تیل کی پیداوار منجمد یا کم نہیں کرتے تب تک سعودی عرب بھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔