خبرنامہ انٹرنیشنل

اقوام متحدہ: موصل کیلئے امدادی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل

نیویارک (ملت + آئی این پی) اقوام متحدہ نے سلامتی کے خدشات کے باعث عراق میں مشرقی موصل کے لیے اپنی امدادی کارروائیوں کو عارضی طور پر بند کر دیا ،معطل کی جانے والی سرگرمیاں جلد بحال کر دی جائیں گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دریائے دجلہ سے لے کر مغربی علاقوں تک کے حصے سے پیچھے دھکیل دیے جانے والے داعش کے شدت پسند گاہے بگاہے سرکاری عملداری والے علاقوں میں دستی بموں اور راکٹوں سے حملے کرتے رہتے ہیں۔جس پر اقوام متحدہ نے سلامتی کے خدشات کے باعث اس نے عراق میں مشرقی موصل کے لیے اپنی امدادی کارروائیوں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے ادارے کے مطابق معطل کی جانے والی سرگرمیاں جلد بحال کر دی جائیں گی۔انہوں نے کہا عدم تحفظ کی اطلاعات کی بنیاد پر اقوام متحدہ نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم موصل کے مشرقی حصوں کے لیے اس وقت تک مشن نہیں بھیجیں گے جب تک ہم سکیورٹی کی صورتحال کا از سرنو جائزہ نہیں لے لیتے۔ہمیں توقع ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو سکا، ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے کے لگ بھگ دوبارہ سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔گزشتہ چار ماہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ یہاں کے شہریوں کو پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے کنوئیں کھودنا پڑے ہیں۔