خبرنامہ انٹرنیشنل

اقوام متحدہ نے اسرائیلی مظالم کیخلاف 5 قراردادیں منظور کر لیں

اقوام متحدہ نے اسرائیلی

اقوام متحدہ نے اسرائیلی مظالم کیخلاف 5 قراردادیں منظور کر لیں

جنیوا:(ملت آن لائن) فلسطین پر اسرائیلی جارحیت قبول نہیں، یو این کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کے خلاف 5 قرار دادیں منظور کر لیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف 5 قراردادیں منظورکیں، جس پر امریکا اسرائیل کے حق میں میدان میں آ گیا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ پینل کا فیصلہ بے وقوفانہ ہے، جس میں اسرائیل کو نشانہ بنایا گیا ہے، نکی ہیلی نے کہا کہ بہت سے ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل کے خلاف جانبدار ہو کر فیصلہ کیا گیا ہے، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کونسل اپنی ذمے داری نبھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے 37ویں سیشن میں اسرائیل کے خلاف 5 قراردادیں منظور کی گئی ہیں، جس میں مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ اسرائیلی جارحیت پر منصفانہ فیصلہ کیا جائے گا۔
…………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…جان بولٹن پاکستان کیلیے نرم پالیسی کے حق میں ہیں، بھارتی اخبار

نئی دہلی:(ملت آن لائن) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے نئے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن ویسے تو خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیں تاہم پاکستان کے حوالے سے وہ نرم پالیسی اختیار کرنے کے حق میں ہیں۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نامزد کردہ مشیر قومی سلامتی جان بولٹن اپنی پالیسیوں کے حوالے سے سفارتی حلقوں میں خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیں تاہم پاکستان کے حوالے سے وہ ماضی میں بھی نرم رویہ اختیار کرنے کے حق میں رہے ہیں۔
دوسری طرف اسرائیل میں سخت گیر دائیں بازو کی جماعت جوئش ہوم پارٹی اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی لیکود پارٹی کے وزرا نے موٹی موٹی موچھوں والے جان بولٹن کی امریکا کے نئے قومی سلامتی مشیر نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے ۔