خبرنامہ انٹرنیشنل

اقوام متحدہ کا ایل او سی کی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار

نیویارک:(ملت+اے پی پی )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے لائن آف کنٹرول پر کشیدہ صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان نے اپنے ایک بیان میں ایل او سی پر فائرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارحیت سے گریز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ خطے کےعوام کےساتھ ہے، امید کرتا ہوں پاکستان اوربھارت امن کئے لیے کوششیں کریں گے۔ بھارت کی جانب سے تقریباً 3 ماہ سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 30 کے قریب پاک فوج کے جوان اور شہری شہید ہو چکے ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔