خبرنامہ انٹرنیشنل

اقوام متحدہ کا جمہوریہ کانگو میں قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ

نیویارک(ملت آن لائن)اقوام متحدہ کےکمشنر برائے انسانی حقوق نے جمہوریہ کانگو میں قتل عام اور دیگر جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔جمہوریہ کانگو کے صوبہ کاسائی میں بیالیس اجتماعی قبریں ملی تھیں، انسانی حقوق کے کمشنر زید رعدالحسین نے کینشاسا حکومت کو اس قتل عام کی مشترکہ تحقیقات کرنے کے لیے آٹھ جون کی ڈیڈ لائن دی تھی۔وسطی کانگو میں حکومتی فورسز اور مقامی ملیشیا کے مابین لڑائی گزشتہ برس اگست کے مہینے سے جاری ہے، اس لڑائی میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک جب کہ ایک ملین سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔