خبرنامہ انٹرنیشنل

اقوام متحدہ کومضبوط اورغیرجانبداربنانےکی ضرورت ہے،چین

اقوام متحدہ کو مضبوط اور غیر جانبداربنانے کی ضرورت ہے ،چین
صدر شی جن پنگ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات

بیجنگ(ملت آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مضبوط ادارہ بننے کیلئے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا، جانبدارانہ رویوں اور عدم تحفظ نے عا لمگیری سیاسی نظام کو نقصان پہنچا یا ہے ،تمام طرفین مل کر آزاد معشت کو پروان چڑھائیں، آج دنیا کو ایک مضبوط اور ایک غیر جانبدار اقوام متحدہ کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات کے دوران کیا۔چینی صدر نے توقع ظاہر کی کہ عالمی سیاسی میدان میں توازن اور اتحاد پیدا کرنے کیلئے اقوام متحدہ کا کردار اہم ہے اور یہ تمنا ہے کہ تمام طرفین تجارتی لین دین اور اس میں آسانی لانے کیلئے ضروری اقدامات کرئیں تاکہ دنیا میں آزاد معیشت پروان چڑھ سکے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ افریقہ میں امن و امان اور ترقی میں تعاون کیلئے اقوام متحدہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔