خبرنامہ انٹرنیشنل

اقوام متحدہ کی ایل او سی پر جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار

نیویارک (ملت + آئی این پی) اقوام متحدہ نے کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ۔ ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل کا حل مذاکرات کے راستے سے ہی نکالنا چاہیے۔ دونوں ممالک کے درمیان آپس میں بات چیت کے ذریعے لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد صورتحال خراب ہوئی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی گئی۔