خبرنامہ انٹرنیشنل

اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی شدید مذمت

نیو یارک (ملت + آئی این پی) اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل فائر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیانگ یانگ مزید اشتعال انگیزی سے باز رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ فرحان حق نینیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ پیانگ یانگ کی جانب سے حالیہ میزائلوں کو فائر کرنے قابل مذمت ہے۔ شمالی کوریا مزید اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے۔ اس سے پہلے شمالی کوریا نے لانگ رینج کے چار بیلسٹک میزائل جاپان کے سمندری حدود میں داغے تھے۔