خبرنامہ انٹرنیشنل

اقوام متحدہ کی روہنگیا مسلمانوں کیلیے 951 ملین ڈالر کی اپیل

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی روہنگیا مسلمانوں کیلیے 951 ملین ڈالر کی اپیل

جنیوا:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلیے951ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے اداروں اورشراکت دار این جی اوز نے مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلیے951ملین ڈالر کی اپیل کی گئی ہے تاکہ 9لاکھ روہنگیا بے گھر افراد کی ضروریات فوری طور پر پوری کی جاسکیں۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی جانے والی اپیل میں کہا گیا ہے کہ 3لاکھ 30ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں موجود ہیں۔ یہ مہم ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپوکرانڈی کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ اپیل کے موقع پر انھوں نے کہا ہم یہ اپیل اس لیے کر رہے ہیں کہ میانمار کے بے گھر مسلمانوں کیلیے ان کے گھروں کے دروازے کھولے جا سکیں اور وہ اس بحران سے نکل کر اپنے گھروں کو واپس جا سکیں ۔
………………………
اس کبر کو بھی پڑھیے…شامی فوج کی مشرقی غوطہ میں بمباری جاری، مزید 36 شہری جاں بحق

دمشق:(ملت آن لائن) شامی فوج کی مشرقی غوطہ میں باغیوں پر بمباری جاری ہے جس میں مزید 36 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مشرقی غوطہ سے مزید 10 ہزار شہریوں نے انخلا کیا جنھیں محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ مشرقی غوطہ میں ہلاکتیں 1400 ہوگئی ہیں جب کہ شامی فوج نے مشرقی غوطہ کے 80 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

دوسری طرف شامی علاقے عفرین میں ترک فوج کی کرد ملیشیا کے خلاف بمباری جاری ہے جس میں گزشتہ روز مزید 11 افراد مارے گئے۔ عفرین سے 2 لاکھ شہریوں نے انخلا کیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں شام میں لڑائی زدہ علاقے مشرقی غوطہ اور عفرین سے60 ہزار افراد اپنی جان بچانے کے لیے نکلے ہیں۔