اقوام متحدہ۔ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کردی ہیں۔ شمالی کوریا پر یہ پابندیاں اس کے چوتھے جوہری تجربے اور راکٹ لانچ کرنے کے جواب میں لگائی گئی ہیں۔ امریکہ کی طرف سے تیار کردہ مسودے جسے چین کی بھی حمایت حاصل ہے پر سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے قرارداد منظور کی جس میں شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔