خبرنامہ انٹرنیشنل

اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل کیلئے سرگرمیاں تیز

واشنگٹن:اقوام متحدہ کے آئندہ سیکریٹری جنرل کے کیلئے سرگرمیاں تیز ہوگئیں،اب تک آٹھ امیدواروں کے نام سامنے آگئے جن کا تعارف کرایا گیا۔ اقوام متحدہ کے آئندہ سیکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے آٹھ امیدواروں کے دستاویزات آن لائن کردیئے گئے،اس بار کسی خاتون کو سیکریٹری جنرل منتخب کرنے کیلئے زور دیا جا رہا ہے۔ کولمبیا کی سربراہی میں چھپن ممالک کا گروپ قائم کردیا گیا ہے،یہ گروپ خاتون سیکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے لابنگ میں مصروف ہے۔ اقوام متحدہ کے اس اہم عہدے کیلئے آخری فیصلہ سلامتی کاونسل کے پندرہ ارکان کریں گے، تاہم کاونسل کے مستقل ارکان کو حاصل ویٹو پاور پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، امکان ہے کہ اس عالمی ادارے کو زیادہ جمہوری بنانے کیلئے اقدامات لیئے جائیں گے۔