خبرنامہ انٹرنیشنل

البغدادی کی شامی سرزمین کی جانب فرار ہو نے کی اطلاعات

البغدادی کی شامی سرزمین کی جانب فرار ہو نے کی اطلاعات
بغداد:(ملت آن لائن) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کے عراق کے ضلعے راوہ سے شامی سرزمین کی جانب فرار ہو نے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔عراقی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم کا سرغنہ ابو بکر البغدادی عراق کے ضلعے راوہ سے شامی سرزمین کی جانب فرار ہو گیا۔ ایجنسی کے مطابق البغدادی کی جان کو خطرہ پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد اس نے پیلے رنگ کی ایک ٹیکسی میں شام کا رخ کیا۔عراقی ایجنسی نے انبار صوبے میں انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ البغدادی نے القائم میں داعش کے ارکان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مرتے دم تک لڑائی جاری رکھیں تاہم انہوں نے اپنے سرغنے کو شرمندگی سے دوچار کر دیا اور اپنی گاڑیوں میں شام کی سرزمین کی جانب فرار ہو گئے۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اتوار کے روز القائم ضلعے میں عراقی پرچم بلند کیا۔ مذکورہ ضلعے کو جمعے کے روز داعش تنظیم سے آزاد کرا لیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایجنسی کے مطابق البغدادی کی جان کو خطرہ پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد اس نے پیلے رنگ کی ایک ٹیکسی میں شام کا رخ کیا۔عراقی ایجنسی نے انبار صوبے میں انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ البغدادی نے القائم میں داعش کے ارکان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مرتے دم تک لڑائی جاری رکھیں تاہم انہوں نے اپنے سرغنے کو شرمندگی سے دوچار کر دیا اور اپنی گاڑیوں میں شام کی سرزمین کی جانب فرار ہو گئے۔