الجزیرہ۔ :(اے پی پی) الجزائر کے جنوبی حصہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں کم از کم 12 فوجی ہلاک ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر ادرار اور ریگان کے قصبوں کے درمیان اس وقت حادثہ کا شکار ہوا جب وہ اپنے نگرانی مشن پر تھا۔اس حادثہ میں 12 فوجیوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 2 شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔