خبرنامہ انٹرنیشنل

الجیریا پولیس کے اعلی افسر کو قتل کرنے کے جرم میں ملزم کوسزائے موت کا حکم

الجیریا (ملت + اے پی پی) تیونس کی عدالت نے سابق الجزائری پولیس افسر کرنل شعیب التاشی کو قومی پولیس کے سربراہ علی تونسی کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔عرب نیوز کے مطابق قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے الزام عائد کیا کہ ڈائریکٹریٹ جنرل نیشنل سیکیورٹی ، سابق الجزائری پولیس کرنل شعیب التاشی نے ایک تنازعہ پر قومی پولیس کے سربراہ علی تونسی کو25 فروری 2010 ء کو دفتری اجلاس کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔مقدمے کی سماعت کے دوران اولتاشی نے دعوی کیا کہ اس نے تونسی کی طرف سے دھمکی پر اپنے دفاع میں گولی چلائی لیکن عدالت نے دعوے کو مستردکرتے ہوے جرم ثابت ہونے پر ملزم شعیب التاشی کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ۔