دمشق(اے پی پی)شام میں امریکی فضائی حملے کے دوران داعش کا زخمی کمانڈر ابو عمر الشیشانی کے ہمراہ 12داعش کے جنگجو بھی مارے گئے۔ امریکی حکام نے تصدیق کردی۔امریکی حکام کے مطابق داعش کاسینئررہنما ابو عمر الشیشانی گزشتہ ہفتے فضائی حملے میں زخمی ہو گیا تھا۔ جس کے بعد اسے شام کے شہر رقا کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔اس فضائی حملے میں داعش کے 12جنگو بھی مارے گئے تھے۔امریکی حکام کے مطابق الشیشانی کا تعلق چیچنیا سے تھا۔