خبرنامہ انٹرنیشنل

القدس فلسطین کا دارالحکومت ، ہمارا پختہ مؤقف ہے : شاہ سلمان

القدس فلسطین کا دارالحکومت ، ہمارا پختہ مؤقف ہے : شاہ سلمان

ریاض : (ملت آن لائن)بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل تلاش کرنا ضروری ہے سعودی شاہ کی فلسطینی صدر سے فون پر گفتگو، حمایت پر محمود عباس کا اظہارتشکر، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ ہم اپنے اس پختہ مؤقف پر قائم ہیں کہ القدس فلسطین کا دارالحکومت ہے ، بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا ایک منصفانہ حل تلاش کرنا اشد ضروری ہے ، فلسطینی صدر محمود عباس نے بھرپور حمایت پر سعودی فرمانروا سے اظہار تشکر کیا، شاہ سلمان نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے قانونی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہو گا۔

…………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل کیا گیا ،آرمی چیف نے اعتراف کر لیا

ینگون : (ملت آن لائن) میانمار کے آرمی چیف نے سکیورٹی فورسز اور بدھ متوں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے ۔میانمار کی فوج کے کمانڈر ان چیف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اعتراف کیا ہے کہ رخائن میں اجتماعی قبر سے جن روہنگیاافرادکی لاشیں برآمد ہوئی تھیں انہوں نے بدھ متوں کو دھمکی دی تھی جس کے جواب میں انہیں قتل کیا گیاتھا۔برمی فوج کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جن 10 روہنگیا مسلمانوں کی لاشیں اِن ڈِن نامی گاؤں کے قبرستان سے برآمد ہوئیں وہ بنگالی دہشتگرد تھے ۔میانمار کے آرمی چیف نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رخائن میں اجتماعی قبر سے جن روہنگیاافرادکی لاشیں برآمد ہوئی تھیں ۔ انہوں نے بدھ متوں کو دھمکی دی تھی توجواب میں انہیں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل کر ایا گیاتھا۔ میانمار کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا کہ 10 روہنگیا مسلمانوں کو سیکیورٹی فورسز اور بدھ متوں نے قتل کیا، اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔خیال رہے کہ میانمار کی فوج نے گزشتہ برس اگست میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا جس میں اب تک 7 ہزار کے قریب افراد ہلاک اور ساڑھے 6 لاکھ بنگلا دیش ہجرت کر چکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ برمی افواج کے اقدامات کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی قرار دے چکی ہے ۔