خبرنامہ انٹرنیشنل

القدس مسئلے پر حمایت کیلئے فلسطینی صدر محمود عباس ماسکو پہنچ گئے

القدس مسئلے پر

القدس مسئلے پر حمایت کیلئے فلسطینی صدر محمود عباس ماسکو پہنچ گئے

ماسکو: (ملت آن لائن) فلسطینی صدر محمود عباس روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے، جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تعاون کی اپیل کریں گے۔ اپنے دورہ روس کے آغاز پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی فیصلے نے مشرق وسطیٰ کے معاملے پر عشروں سے جاری سفارتکاری کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔ فلسطینی باشندے یہ سمجھتے ہیں کہ امریکی اقدام نے مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کی امنگوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے اس اقدام کے بعد سے انہوں نے مشرق وسطیٰ کے مسئلہ کو حل کرنے میں امریکی ثالثی کو مسترد کر دیا ہے اور اس کے بعد سے ان کے امریکی حکام کے ساتھ روابط مکمل طور پر منقطع ہیں۔ محمود عباس نے کہا کہ امریکی فیصلے نے مشرق وسطیٰ کے معاملے پر عشروں سے جاری سفارتکاری کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔