خبرنامہ انٹرنیشنل

الیکشن میں حصہ لینے پرمصر کے سابق فوجی سربراہ جنرل سامی عنان گرفتار

الیکشن میں حصہ لینے پر

الیکشن میں حصہ لینے پرمصر کے سابق فوجی سربراہ جنرل سامی عنان گرفتار

قاہرہ(ملت آن لائن)مصر کے صدارتی انتخابات کے لئے نامزد سابق آرمی چیف جنرل سامی عنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جنرل سامی عنان کی الیکشن مہم کے حوالے سے بتایا کہ مصری مسلح افواج نے آج جنرل عنان کو طلب کیا تھا، جس کے بعد انھیں گرفتار کرلیاگیا۔دوسری جانب مصر کی مسلح افواج نے ایک بیان کہا کہ جنرل سامی عنان کو کاغذات نامزدگی میں بے ضابطگیوں اور جعلسازی کے الزام میں طلب کیا گیاتھا ۔ساتھ ہی ان پر اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو اکسانے کا بھی الزام ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سامی عنان تاحال فوج کے اعزازی جنرل کے عہدے پر فائز ہیں جس کے تحت وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔70سالہ سامی عنان 2005 تا 2012 آرمی چیف کے عہدے پر فائز رہے، انہوں نے فیس بک سے اپنے ویڈیو خطاب میں ملک کو بدحالی سے بچانے کیلئے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی پر کڑی نکتہ چینی بھی کی تھی۔

…………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکا کا افغانستان میں اپنی فضائی طاقت میں اضافے کااعلان

واشنگٹن(ملت آن لائن)امریکا نے افغانستان میں اپنی فضائی طاقت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ ہندوکش کی اس ریاست میں اپنے ’اے دس وارتھوگ‘ طرز کے طیاروں کا ایک پورا اسکواڈرن تعینات کر رہی ہے۔یہ خصوصی جنگی طیارے فضا سے زمین پر حملوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس اقدام کے ساتھ امریکا افغانستان میں اپنی اس عسکری حکمت عملی میں تیزی لانا چاہتا ہے، جس کے تحت گزشتہ برس وہاں عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی حملے ایک سال پہلے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہو گئے تھے۔