خبرنامہ انٹرنیشنل

اماراتی سربراہ شیخ خلیفہ بن زید کی والدہ انتقال کر گئیں

اماراتی سربراہ

اماراتی سربراہ شیخ خلیفہ بن زید کی والدہ انتقال کر گئیں

ابوظہبی : (ملت آن لائن) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان کی والدہ شیخہ حصہ بنتِ محمد آل نہیان کی نماز جنازہ العین شہر کی مسجد المعترض میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں امارات کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نماز جنازہ میں دبئی کے حکمران اور امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم ، ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید ، آل نہیان خاندان کی اہم شخصیات اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

…………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…بھارت میں موجود ان چاہی لڑکیاں

لاہور: (ملت آن لائن) بھارتی حکومت نے پیر کے روز سالانہ اکنامک سروے رپورٹ شائع کی ہے جس میں ان چاہی لڑکیوں کی پیدائش کے حوالے سے انکشافات کیے گئے ہیں۔ یہ ان چاہی لڑکیاں وہ ہیں جنہیں ان کے والدین بیٹا پیدا ہونے کے انتظار میں پیدا کرتے چلے جاتے ہیں۔ اس سروے کے مطابق بھارت میں ان لڑکیوں کی تعداد دو کروڑ دس لاکھ ہے۔ بھارت میں بیٹوں کو کمائی کا ذریعہ اور نسل بڑھانے والا تصور کیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف لڑکیوں کو جہیز کی وجہ سے ایک معاشی بوجھ تصور کیا جاتا ہے۔ بھارت میں بچے کی پیدائش سے قبل اس کی جنس جاننا جرم ہے۔ اس کے باوجود وہاں جنس کی بنیاد پر حمل ساقط کروانے کی وجہ سے مردوں اور عورتوں کے درمیان جنسی اوسط متوازن نہیں ہے۔ بھارت میں ہر 1000 مردوں کے مقابلے میں صرف 940 خواتین موجود ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جن خاندانوں میں بیٹے کی پیدائش ہو جاتی ہے وہاں مزید بچے نہ پیدا کرنے کے امکانات ان خاندانوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں جہاں بیٹیاں ہو رہی ہوں۔ بھارتی خواتین پر بیٹا پیدا کرنے کے لیے سماجی دبائو ڈالا جاتا ہے جبکہ اکثر دیہاتی علاقوں میں پیسے بچانے کے لیے بیٹیوں کو سکول بھی نہیں بھیجا جاتا۔