خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا،ایران کے اٹیمی پروگرام سے بھاری واٹر خریدے گا

نیویارک:(اے پی پی) امریکا،ایران سے بھاری واٹر خریدے گا،اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان چھیاسی لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔ پریس ریلیشنز ڈائریکٹرامریکی محکمہ خارجہ ایلزبتھ ٹروڈیو نے نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے ایٹمی پروگرام سے بھاری واٹر خرید کرے گا،انھوں نے کہا کہ بھاری واٹر امریکی انڈسٹری اورریسرچ میں بھی استعمال کیاجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران سے برآمدبھاری پانی کمرشل مقاصدکیلیے دوبارہ فروخت کیاجائے گا،ایلزبتھ ٹروڈیو کا کہنا تھا کہ امریکاایران سے بتیس میٹرک ٹن بھاری پانی خریدے گا،اس حوالے سے امریکااورایرن کے درمیان چھیاسی لاکھ ڈالرکامعاہدہ طے پا چکا ہے۔