خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا،برفانی طوفان نے نیو انگلینڈ کا رخ کر لیا،کئی ریاستوں میں نظام زندگی درہم برہم

نیویارک۔ (اے پی پی) امریکا میں برفانی طوفان اپنا زور پکڑ تا جارہا ہے، جس نے اب امریکا کے علاقے نیو انگلینڈ کا رخ کر لیا ہے۔ کئی ریاستوں میں برفباری سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ دفاتر اور تعلیم ادارے بند اور متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ نیو انگلینڈ کے جنوبی ریاستوں میں برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ میسا چوسٹس اور کنیکٹی کٹ میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ سڑکوں پر برف جمنے کے باعث متعدد ٹریفک حادثات میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث درجنوں پراوزیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق برفانی طوفان کے باعث ایک فٹ سے زائد برف پڑنے اور 100 کلو میٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ نیویارک سے میئن تک کئی ریاستوں میں طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔