خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا،سعودی عرب اور یواےای‘ایران کے خلاف متحد

امریکا،سعودی عرب اور یواےای‘ایران کے خلاف متحد

واشنگٹن:(ملت آن لائن) وائٹ ہاوس میں مشرق وسطیٰ کی اہم عرب ریاستوں کے سیکیورٹی ایڈوائزوں اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کو لاحق مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی، سعودی، متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیروں نے جمعے کے روز وائٹ ہاوس میں ملاقات کی، دورانِ گفتگو تینوں ملکوں کے مشیروں نے خطے میں ایرانی حکومت کے غیر معمولی اثرات اور اشتعال انگیز رویّے کے خلاف مشترکہ کوششیں کرنے پر بھی غور کیا۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے مشیروں کی مٹینگ میں امریکی وزارت دفاع، داخلہ، خزانہ اور خفیہ اداروں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی اور مشرق وسطیٰ کی اہمیت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے مسائل پر غور و فکر کیا۔ تینوں ملکوں کے رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو درپیش خطرات، خطے کے امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کے لیے باقاعدگی سے میٹنگ کرنے پراتفاق کیا۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی مشیربرائے قومی سلامتی نے بھی خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے امریکی منصوبہ بندی پر غور کرتے ہوئے ایک اجلاس میں شرکت کی۔ جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے افغان حکومت کوملک میں امن استحکام کے قیام کے لیے حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والا ایٹمی معاہدہ ناقص ہے: سعودی وزیر خارجہ
امریکی ترجمان نے ایران پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ امریکا میں ہونے والے سائبر حملوں میں ایرانی ادارے ملوث تھے، امریکا کا سوشل سرگرمیوں کو متاثر کرنے اور اسے ہیک کرنے والے افراد ایرانی سپاہ پاسدران کے زیر سایہ کام کررہے ہیں۔ دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کا یہ کہنا تھا کہ ’امریکا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات غیر قانونی اور اشتعال انگیز ہیں، جو تہران کے خلاف امریکی دشمنی کا واضح ثبوت ہے‘۔