خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا، سیاہ فارم ٹرمپ کی کابینہ میں شامل

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) امریکا میں ریپبلکن بَین کارسن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاہ فام کارسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں وزارت کا تجربہ نہیں ہے اور وہ یہ اہم ذمہ داری نہیں نبھا پائیں گے۔ ان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کارسن ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی مشیر کے طور پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اْنہیں وزیر صحت بنائے جانے کی امید تھی۔ کارسن وہ واحد سیاہ فام امریکی سیاستدان تھے، جنہیں ٹرمپ اپنی کابینہ کا حصہ بنانا چاہتے تھے۔ اب اس عہدے کے لیے ٹام پرائس کا نام لیا جا رہا ہے۔ پرائس صحت کے شعبے میں اوباما انتظامیہ کی اصلاحات کے بہت بڑے ناقد رہے ہیں۔