خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا، فائرنگ کے مختلف واقعات میں18افراد ہلاک

امریکا، فائرنگ کے مختلف واقعات میں18افراد ہلاک
واشنگٹن(ملت آن لائن) امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 18 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔امریکا میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ فائرنگ کے بیشتر واقعات ٹیکساس، الی نوائے، واشنگٹن اور اوہایو ریاستوں میں رونما ہوئے جن میں 18 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں ہر دس لاکھ افراد میں سے 31 افراد فائرنگ کے واقعات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔