خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا، فائرنگ کے واقعات میں 26 ہلاک

امریکا، فائرنگ کے واقعات میں 26 ہلاک
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکا میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم 26 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز گن وائیلنس آرکائیو کے نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 61 واقعات درج کیے گئے۔فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات ریاست پینسلوانیا، لوزیانا، اوہائیو اور نیویارک میں پیش آئے۔ادارے کے مطابق فائرنگ کے ان واقعات میں کم سے کم 26 افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔چالیس سے زائد افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں شہری حقوق کے حامی گروپوں کے مطالبے کے باوجود وائٹ ہاؤس اب تک ہتھیاروں کی فروخت کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں کوئی قانونی نہیں بنا سکا ہے۔