اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ کی قرارداد اور میکسیکو کی ماؤں سے لخت جگر جدا کرنے پر تنقید امریکا کو بری لگنے پر امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے الگ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف قرار داد منظور کرنے پر امریکا احتجاجاً اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے بھی الگ ہوگیا۔
امریکا کو میکسیکن تارکین وطن ماؤں سے بچوں کو جدا کرنے کے معاملے پر ہونے والی تنقید پے بھی اعتراض تھا۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی الٹا انسانی حقوق کونسل پر منافقت کا الزام لگا گئیں۔
فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا سراپا احتجاج رہی، جب کہ میکسیکو کے بارے میں پالیسی کے خلاف امریکا بھر میں مظاہرے جاری ہیں، ٹرمپ انتظامیہ پھر بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔