خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکاافغانستان کو سالانہ تین بلین ڈالرزسےزائد امداددے گا

واشنگٹن: (آئی این پی)امریکا نے افغانستان کی نیشنل سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے سالانہ تین بلین ڈالرز سے زائد امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا افغانستان کی نیشنل سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے سالانہ تین بلین ڈالرز سے زائد امداد فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یہ رقم، 2018 سے 2020 کے عرصے کے دوران فراہم کی جائے گی۔ یہ بات افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے بتائی۔ ایک امریکی تھِنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے اولسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکومت کانگریس سے یہ درخواست کرنے کا ارادہ رکھتی ہے کہ افغانستان کو 2018 سے 2020 تک کے عرصے کے لیے ترقیاتی اور معاشی مدد کے طور پر ایک بلین ڈالرز سالانہ دیے جائیں۔