ماسکو:(اے پی پی)امریکا اور جنوبی کوریا اس برس تاریخ کی سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔ کوریا کی کمیٹی آف جوائنٹ چیفس کے ترجمان میجر جنرل کم یون ہیون نے بتایا ہے کہ یہ مشقیں شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربہ کرنے اور دورمار میزائل داغے جانے کا جواب ہونگی۔ جوابی اقدام میں ایسے اعمال شامل ہونگے جن سے شمالی کوریا کو مزید اشتعال انگیزی کرنے سے روکا جا سکے اور ان کا ایک حصہ اس سال امریکہ جنوبی کوریا کی عسکری مشقوں کی تاریخ کی سب سے بڑی اور ہائی ٹیک مشقوں کے انتظام کا پیش خیمہ ہوگا” انہوں نے کہا۔ واشنگٹن اور سیول 1990 سے بڑی بڑی جنگی مشقیں کرتے چلے آ رہے ہیں۔ شمالی کوریا کا دعوٰی ہے کہ یہ مشقیں ان کی سرزمین پر حملہ کرنے کی تیاری کے ہیں اور وہ ان مشقوں کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔