خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکامیں غیرقانونی تارکین کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم

امریکامیں غیرقانونی

امریکامیں غیرقانونی تارکین کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن وکن کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم ہوگئی ،امریکا میں غیرقانونی تارکین کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم کرنے کی سمری پر صدر ٹرمپ نے دستخط کر دیئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن وکن کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم ہوگئی ۔امریکا میں غیرقانونی تارکین کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم کرنے کی سمری پر صدر ٹرمپ نے دستخط کر دیئے ۔صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا عدالتی حکم کے بغیر گرفتار شخص کی رہائی نہیں ہوگی۔ٹر مپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو قید کرنے کیلیے فوجی اڈوں کی فہرست مانگ لی۔
…………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….امریکا کی نئی پابندیاں ہماری قوم پرحملہ ، بھرپور جواب دیں گے،روس

ماسکو (ملت آن لائن)روس کی حکومت نے امریکا کی جانب سے روسی تاجروں اور کمپنیوں پر نئی پابندیوں کو روسی قوم پر حملے کے مترادف قرار دیتے ہوئے ان کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی سفیر نے اپنے 30 منٹ طویل خطاب میں کہا کہ انہوں نے اپنے برطانویدوستوں کو بتا دیا ہے کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں جس پر وہ پچھتائیں گے۔ روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا کہ امریکا کی جانب سے عاید کردہ نئی اقتصادی پابندیوں کا ہدف روسی قوم ہے اور ہم ان پابندیوں کا پوری قوت کیساتھ مقابلہ کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ روس امریکی پابندیوں سے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا بلکہ یہ پابندیاں روسی قوم کو مزید متحد کریں گی۔