خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا:نامزد وزیر خارجہ آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر نکلے

ڈونلڈ ٹرمپ:(ملت+اے پی پی) کی جانب سے نئے وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کیے جانے والے ریکس ٹِلرسن ایک روسی آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر نکلے ۔ ایک جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے اگلے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روسی آف شور کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں، یہ آئل کمپنی باہامس میں واقع ہے ۔ باہامس بھی ٹیکس کی محفوظ پناہ کے طور پر جانا جاتا ہے ، اخبار کے مطابق ریکس ٹلرسن روسی کمپنی ایکسن نیفٹی گیس کے گزشتہ 18 سال سے ڈائریکٹر ہیں ۔