خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکانے لیبیا کی متعدد کمپنیوں اور شخصیات کو بلیک لسٹ کر دیا

امریکانے لیبیا کی متعدد کمپنیوں اور شخصیات کو بلیک لسٹ کر دیا

واشنگٹن۔(ملت آن لائن) امریکی وزارت خزانہ نے لیبیا کی متعدد شخصیات اور کمپنیوں کو ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں بلیک لسٹ کر دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر باراک اوباما کے ایگزیکٹو آرڈر مجریہ 2016ء کے دوران حاصل ہونے والے اختیارات کے تحت وزارت خزانہ نے لیبیا کی کمپنیوں اور افراد کو بلیک لسٹ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے بیرون ملک فنڈنگ کی مانیٹرنگ کرنے کے ذمہ دار دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے 6 افراد، 24 کمپنیوں اور 7 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ امریکی شہریوں کو بلیک لسٹ کئے گئے افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کسی قسم کے لین دین سے منع کرنے کے ساتھ امریکا میں موجود ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی کمپنیوں میں لیبیا، مالٹا اور اٹلی لیبیا اور مالٹا کے افراد شامل ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تیل کی اسمگلنگ نے لیبیا میں بلیک مارکیٹ کو مضبوط کیا ہے۔ لیبیا میں پیدا ہونے والی انارکی نے طاقت ور افراد کو مضبوط اور لیبیا کو بحیثیت ریاست کم زور کیا۔