ہیوسٹن(اے پی پی)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان اور ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی۔ طوفانی بگولے کی وجہ سے مختلف حادثات میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شمالی ٹیکساس میں طاقتور طوفان اور ہوا کے بگولوں نے بڑے پیمانے پرتباہی پھیلا دی ہے۔ 40میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوا کے باعث متعدد مکانات گر گئے، درجنوں گاڑیاں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث ہیوسٹن میں ایک شخص ہلاک جبکہ مختلف حادثات کے دوران دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔