واشنگٹن ۔ 19 جون (اے پی پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا’’پناہ گزین کیمپ‘‘ نہیں بنے گا۔انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی پر امیگریشن بل پر بات چیت نہ کرنے کا الزام لگایا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیشنل خلائی کونسل کی میٹنگ میں کہا’’امریکا پناہ گزین کیمپ‘‘ نہیں بنے گا اور نہ ہی پناہ گزینوں کو کسی طرح کی سہولیات فراہم کرے گا۔