خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا:چھوٹاطیارہ گرکرتباہ 5افرادہلاک

ہوائی:(اے پی پی) امریکی ریاست ہوائی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ حادثہ کاؤئی نامی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب سکائی ڈائیورز کو لے جانے والے طیارے نے ایئر پورٹ سے اڑان ہی بھرا تھا ۔ حکام کے مطابق چار افراد موقع پر دم توڑ گئے تھے جبکہ ایک شخص ہسپتال میں ہلاک ہوا ، واقعے میں دو انسٹرکٹرزکی بھی ہلاکت ہوئی ہے ۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔