میکسیکو:(اے پی پی)امریکی ریاست میکسیکو میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے گئے اور ان کے پتلے نذرآتش کرکے غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔ امریکی ریاست میکسیکو کے متعدد شہروں میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، اس حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں، جن میں ٹرمپ کے پتلے نذرآتش کیے گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا میں میکسیکن شہری محنت مزدوری کرکے اپنا پیٹ بھرتے ہیں، لیکن ٹرمپ جیسے لوگ ان کو مجرم قرار دے رہے ہیں۔ مظاہرین کی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سرحد پر دیوار کھڑی کرنا اور میکسیکن آبادی کو زانی کہنے کی بھی مذمت کی گئی۔