خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکاکے سب سے بلند ڈیم سے رساؤ پر قابو پالیا گیا، آبادی کے انخلا کی وارننگ واپس لے لی گئی

کیلیفورنیا (ملت + آئی این پی) امریکا میں سب سے بلند ڈیم سے پانی کے رساو پر قابو پالیا گیا،مقامی حکام نے آبادی کے انخلا کی وارننگ واپس لے لی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا مریکا میں سب سے بلند ڈیم سے پانی کے رساو پر قابو پالیا گیا ہے ۔کیلیفورنیا کے مقامی حکام نے آبادی کے انخلا کی وارننگ واپس لے لی ۔ریسکیوحکام کے مطابق پانی کے رساؤ پر بڑی حد تک قابوپالیا گیا ہے اورشہری گھروں کو واپس آسکتے ہیں ۔امریکا کے سب سے بلند ڈیم کے اسپل و ے کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ڈیم ٹوٹنے سے 100فٹ اونچے سیلابی ریلے سے بڑی تباہی کا خدشہ تھا ۔کیلیفورنیا کے مقامی حکام نے آبادی کے انخلا کی وارننگ واپس لے لی ہے ۔اس سے قبل ریسکیو حکام نے خبردار کیا تھا کہ پانی کے بڑھتے دباو کیباعث اگر ڈیم ٹوٹا تو 100 فٹ اونچے سیلابی ریلے سے بڑی تباہی ہوسکتی ہے ۔