خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا:‌ غلط گھر میں بھیجا جانے والا پولیس افسر قتل، 2 زخمی

امریکا:‌ غلط گھر میں بھیجا جانے والا پولیس افسر قتل، 2 زخمی

جیفرسن:(ملت آن لائن) امریکی ریاست میسوری میں پولیس ہیلپ لائن 911 پر خواتین نے مدد طلب کی‘ سسٹم سے ایڈریس ٹریس کرکے اس پتے پر جانے والے پولیس اہلکار کو گولی مار کر قتل کردیا گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ منگل کی رات میسوری پولیس کی ہیلپ لائن 911 پر ایک کا ل موصول ہوئی جس پر دو خواتین کے چلانے کی آواز آرہی تھی ۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کے کمپیوٹر نے مطلوبہ جگہ کا پتہ لگایا ‘ تاہم وہ پتہ غلط ثابت ہوا‘ اور اس پتے پر جانے والےمیسوری پولیس کے 30 سالہ افسر کرسٹوفر رین مارٹن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ میسوری ہائی وے پولیس کے افسر بل لوئی نے میڈیا کو تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ہیلپ لائن 911 پر آنے والی فون کال میسوری کے علاقے ونڈسر سے آئی تھی لیکن کمپیوٹرمیں خرابی کے باعث ہیلپ لائن پر آنے والی کال کو ٹریس کرنے والے سسٹم نےگھر کا پتہ میسوری کے علاقے کلنٹن کا دکھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ فون کال کے فوری بعد پولیس کے تین افسران کرسٹوپر رین،نتھن بیٹن کورٹ اور نیکولس کیسپر بتائے ہوئے پتے پر پہنچے تو 37 سالہ خاتون ٹیمی ویجر نے دروازہ کھولا اور کہا کہ یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہے‘ وہ گھر میں تنہا ہے۔ میسوری پولیس کے ترجمان اسٹوس برگ نےمیڈیا کہ پولیس افسران گھر کی تلاشی لینے کے لیے گھر میں داخل ہوئے تو گھر کے پچھلے حصّے میں موجود 37 جیمز واٹر نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں تیس سالہ افسر کرسٹوفر رین مارٹن موقع پر ہلاک جبکہ باقی دو افسران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے۔ میسوری کی ہائی وے پولیس کے مطابق کیسپر اور بیٹن کورٹ کو زخمی حالت میں کنساس اسپتال منتقل کیا گیا تھا، کیسپر کو بدھ کے روز جبکہ بیٹن کورٹ کو جمعرات کے روز اسپتال سے خارج کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جب تحقیق کاروں نے اس پتے پر رابطہ کیا جہاں سے درحقیقت مدد کے لیے کال کی تو انہوں نے تصدیق کہ ان کے ہاں جھگڑا ہوا تھا اور انہوں نے مدد کے لیے کال کی تھی تاہم ان کا کلنٹن میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ اور نہ ہی وہ واقعے میں نشانہ بننے والے افسران اور ملزمان کو جانتے ہیں۔
فائرنگ کا محرک
پولیس کے مطابق جیمز واٹر جنسی زیادتی کے ایک مقدمے میں پولیس کی نظر میں تھا ‘ تاہم شوٹنگ کا اس کیس سے کوئی تعلق واضح نہیں ہورہا۔ کلنٹن پولیس ریپ کیس میں اس کے وارنٹ لینے کی کوشش میں تھی۔ جیمز واٹر کی بیٹی نے امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے والد بائی پولر ڈس آرڈ اور مرگی کی ذہنی بیماری کا شکار ہیں اور یقیناً ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوا ہوگا ۔ اگر میں ان سے ملوں تو انہیں بتاؤں گی کہ ان کے اس عمل کے سبب مجھے ان سے نفرت ہوگئی ہے‘ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ دوسری جانب پولیس پارٹی نے گھر کا دروازہ کھولنے والی ٹیمی کو بھی منشیات کے الزا م میں گرفتار کیا ہے اس کے قبضے سے برآمد ہوئی تھی‘ جس کی مقدار سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے آگے فروخت کیاجانا تھا۔ اس حادثے سے سات ماہ قبل کلنٹن پولیس کا ایک اور افسر گرے مائیکل ایک مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔ اس وقت مارٹن پولیس کے ریسورو ڈیپارٹمنٹ میں جاچکا تھا تاہم اپنے ساتھی کی ہلاکت کے بعد اس نے ایک بار پھر روڈ پٹرول میں آنے کا فیصلہ کیا تھا۔