خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا افغانستان میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوسکتا ہے

امریکا:(ًٌملت+اے پی پی) امریکا جنگی جرائم کی عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے امریکا افغانستان میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوسکتا ہے۔ افغانستان میں ممکنہ جنگی جرائم سے متعلق ابتدائی تحقیقات سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے چیف پراسیکیورٹر کا کہنا تھا کہ 04-2003 کے دوران زیرحراست افراد سے تفتیش میں امریکی فوج اور سی آئی اے نے ایسے طریقے اپنائے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر Fatou Bensouda نے کہا کہ کہ تفتیش میں زیرحراست افراد سے ظالمانہ سلوک، ٹارچر اور جنسی زیادتی جیسے واقعات کی معقو ل بیناد پر یہ سمجھاجا سکتا ہے کہ امریکی فوج اور سی آئی اے افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہے۔