خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا النصرہ فرنٹ کو شامی حکومت کا مضبوط مخالف سمجھتا ہے،روس

روس:(ملت+اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ امریکا شام میں شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کو اعتداال پسند اپوزیشن سے الگ نہیں کرناچاہتا کیونکہ وہ اسے شامی حکومت کے خلاف مضبوط طاقت کے طور پردیکھ رہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہاہے کہ وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے امریکی ہم منصب کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی اور اس سے قبل پیرو میں ایشیا پیسفک فورم کے سائیڈ لائنز پر بھی دونوں میں ملاقات ہوئی، جس میں مشرقی حلب سمیت شام کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔ ایک روس سفیر کے مطابق ان ملاقاتوں کے نتائج سامنے آرہےہیں، لیکن جو بنیادی مسئلہ امریکا کو دوطرفہ معاہدوں پر عمل درآمد سے روک رہاہے وہ شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کواعتدال پسند باغیوں سے الگ نہ کرنا ہے۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ امریکا النصرہ فرنٹ کو شامی حکومت کےخلاف اہم طاقت کے طورپردیکھ رہا ہے، حالانکہ اس تنظیم پر امریکا، روس اور اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی عائد ہے، اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکالنے کی کوشش کرنی ہوگی۔