خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا : امام مسجد کے قتل کے الزام میں ایک شخص گرفتار کرلیا گیا

امریکا:(اے پی پی) امریکا میں امام مسجد کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ہسپانوی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی شہر نیو یارک کے علاقے کوئین میں دو روز قبل امام مسجد مولانا اخون جی اور ان کے اسٹنٹ طاہر الدین کو مسجد سے نکلتے ہوئے قتل کردیا گیا تھا ۔ مولانا اخون اور طاہر الدین ہفتے کے روز ظہر کی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا تاہم نام ظاہر کرنے سے انکار کردیاہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا ہسپانوی شخص ٹریفک حادثات کے واقعات میں بھی ملوث ہے۔