خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا امن مخالف سمت پر بھاگنے کی کوشش نہ کرے، چین

امریکا امن مخالف

امریکا امن مخالف سمت پر بھاگنے کی کوشش نہ کرے، چین

کراچی:(ملت آن لائن) چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت سے باہر آجائے اور امن مخالف سمت میں بھاگنے کی کوشش نہ کرے۔ خیال رہے کہ امریکا نے 2 روز قبل اپنی نئی جوہری پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں امریکا کے اسلحہ کے ذخائر میں توسیع اور تجدید کا منصوبہ شامل ہے۔ اب چینی وزرات دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا سرد جنگ کی ذہنیت سے باہر آئے اور امن مخالف سمت پر بھاگنے کی کوشش نہ کرے۔ چین نے نئی امریکی جوہری پالیسی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا جوہری ہتھیاروں میں کمی کیلئے اپنی ذمہ داری نبھائے۔
چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا نے چین کے جوہری خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے اور امریکی وزارت دفاع کی جوہری نظرثانی پالیسی کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزرات دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا امن کی راہ پر چلے، امن مخالف سمت پر بھاگنے کی کوشش نہ کرے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین نے ہمیشہ جوہری ہتھیار کی تیاری میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی قومی سلامتی کی ضرورت کے حساب سے اپنی صلاحیت کو کم سے کم حد تک محدود رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل روس نے بھی نئی امریکی جوہری پالیسی کی مخالفت کی ہے اور اسے تصادم پیدا کرنے والی پالیسی قرار دیا ہے۔