خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا اوراتحادیوں کی شمالی کوریا کےمیزائل تجربےکی مذمت

واشنگٹن: (آئی این پی) امریکا اور اس کے اتحادیوں نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کرنے اپیل کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے پہلی بار جاپان کے سمندر میں بلیسٹک میزائل تجربے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کونسل کے پندرہ ارکان کے ساتھ ہنگامی میٹنگ میں امریکی سفیرسامنتھا پاورنے اقوام متحدہ سے بھرپور رد عمل کی اپیل کرتے ہوئے شمالی کوریا کے تجربے عالمی امن اور سکیورٹی کے لیے خطرہ قراردیا ہے۔چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کیا جانا چاہیئے جو خطے میں مزید کشیدگی کو ہوا دے۔