خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا اوربرطانیہ میں اسرائیل کےبائیکاٹ کی مہم

لندن:(اے پی پی) امریکا اور برطانیہ کے 40 فیصد عوام اسرائیل حکومت کے بائیکاٹ کے حامی ہیں۔قدس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکا میں انجام پانے والی ایک تحقیق کے مطابق امریکا اور برطانیہ کے 40 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم درست ہے۔ اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جس کو اسرائیل حکومت کے ٹی وی چینل دو نے بھی نشر کیا ہے ، امریکا اور برطانیہ کے 40 فیصد عوام، بائیکاٹ کی مہم کو اسرائیل حکومت پر دباؤ ڈالنے کا قانونی طریقہ سمجھتے ہیں۔اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم پوری دنیا بھر کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں بہت تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم امریکا اور برطانیہ کے عوام میں کافی مقبول ہو رہی ہے۔