واشنگٹن ۔(ملت+اے پی پی) امریکا اورکینیڈا کے درمیان نافٹا معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے۔شمالی امریکی ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے اس معاہدے پر مذاکرات سے قبل امریکی حکام نے میکسیکو سے کامیاب مذاکرات کئے۔کینیڈا کی وزیرخارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے صحافیوں سے گفتگوکے دوران بتایا کہ امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات میں کاروں اور محنت کشوں کے حوالے سے محصولات کو ختم کرنے پر غورکیا جائے گا۔