خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا اور شمالی کوریا کو مذاکرات شروع کرنا چاہییں، روس

امریکا اور شمالی کوریا کو مذاکرات شروع کرنا چاہییں، روس
ماسکو(ملت آن لائن)روس نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا جلد براہ راست مذاکرات کا آغاز کر دیں گے۔ یہ بات روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور شمالی کوریا کو مکالمت کی شرائط پر بات چیت کرنے کی بجائے اصل مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے۔ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کے سبب امریکا اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان کئی بار سخت جملوں کا تبادلے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں، جس کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا پر ابھی تک شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔