خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا: اوہائیو یونیورسٹی پرمسلح شخص کا حملہ، 8 افراد زخمی

اوہائیو:(ملت+اے پی پی) امریکا میں اوہائیو یورنیوسٹی کی بالائی منزل پر مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے یونیورسٹی کو گھیرے میں لے لیا جب کہ 8 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اوہائیو یونیورسٹی کی ایمرجنسی مینجمنٹ کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس پرمسلح شخص موجود ہے جس کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعد یونیورسٹی کے اطراف لوگوں کی سرگرمیوں کو محدود کردیا اور کسی کو یونیورسٹی کیمپس کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ پولیس کی جانب سے یونیورسٹی میں موجود طالب علموں اور عملے کو مسلسل آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ کلاسز سے باہرنکلنے کی کوشش نہ کریں اور پرسکون رہیں جب کہ یونیورسٹی کیمپس سے 8 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے تاہم پولیس یا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا جارہا کہ زخمی افراد مسلح شخص کی فائرنگ سے زخمی ہوئے یا نہیں تاہم دوسری جانب پولیس نے عمارت کی فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا۔