خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا اگر شام سے نکلا تو دمشق ایران کے ہاتھوں میں چلا جائے گا، ری پبلیکن سینیٹر

امریکا اگر شام

امریکا اگر شام سے نکلا تو دمشق ایران کے ہاتھوں میں چلا جائے گا، ری پبلیکن سینیٹر

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکا میں ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لینزی گراہم نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے شام سے انخلاء کی وجہ سے داعش تنظیم دوبارہ زندہ ہوجائے گی اور دمشق ایران کے ہاتھوں میں چلا جائے گا۔ سینیٹ میں مسلح افواج کی کمیٹی کے رکن گراہم نے واضح کیا کہ یہ امریکی صدر کی جانب سے کیا جانے والا بدترین انفرادی فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم داعش کی تنظیم کو ہزیمت کے دہانے پر پہنچا چکے ہیں، اگر آپ داعش کو اس دہانے سے دور کرنا چاہتے ہیں تو امریکی فوجیوں کو واپس بلالیں۔ سینیٹر لینزی گراہم کا کہنا ہے ٹرمپ کا یہ فیصلہ فوج اور ان کے درمیان اختلافات کو جنم دے گا، اس لیے کے ان ذمہ داران کی نظر میں داعش کے خلاف جنگ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔ امریکی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ سطح کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ داعش کے مکمل خاتمے کے لیے امریکی افواج کو مزید دو سال شام میں رہنے کی ضرورت ہے۔
صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شام سے امریکی افواج کو واپس بلانے کا عندیہ دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ افواج کا کام شام میں داعش کو شکست دینا تھا جو انہوں نے بخوبی انجام دیا۔