خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا ایران سےجنگ نہیں چاہتا،امریکی جنرل

واشنگٹن۔(ملت آن لائن) مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی مشن کے نگران امریکی جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ کا خواہش مند نہیں ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو میں جنرل جوزف ووٹل کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب امریکی صدر اور ان کی کابینہ نے اپنے ایران مخالف بیانیے میں شدت پیدا کر رکھی ہے۔ جنرل ووٹل کا کہنا تھا کہ ایران کے بارے میں صدر ٹرمپ کی سخت پالیسیوں کا مقصد ایرانی حکومت کی مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے اور شدت پسندی پھیلانے کی پالیسی کا تدارک کرنا ہے۔واضح ریے کہ 2 روز قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے ساتھ 1955ء میں طے کردہ دوستی کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔